بھارت میں کورونا سے اب تک کتنے لوگ مرچکے ہیں؟ غیر ملکی ادارے نے تہلکہ خیز دعوی کردیا

بھارت میں کورونا سے اب تک کتنے لوگ مرچکے ہیں؟ غیر ملکی ادارے نے تہلکہ خیز ...
بھارت میں کورونا سے اب تک کتنے لوگ مرچکے ہیں؟ غیر ملکی ادارے نے تہلکہ خیز دعوی کردیا

  

نیودہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹر فار گلوبل ڈیویلپمنٹ (سی جی ڈیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 49 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

غٖیر ملکی ادارے یہ رپورٹ متعدد  بھارتی صحافیوں، غیر سرکاری تنظیموں اور طبّی ماہرین کے انفرادی تعاون سے مرتب کی ہے جس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق مودی سرکار کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ بھروسہ قرار دیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں ہلاکتوں کی بتائی گئی تعداد بھارت کے سرکاری ریکارڈ سے 12 گنازیادہ ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے جو امریکا اور برازیل کے بعد تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -