گلی میں لگا ٹرانسفارمر پھٹ گیا، اتنے لوگ جھلس گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

گلی میں لگا ٹرانسفارمر پھٹ گیا، اتنے لوگ جھلس گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
گلی میں لگا ٹرانسفارمر پھٹ گیا، اتنے لوگ جھلس گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لطیف آباد کے یونٹ آٹھ کی گلی میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 17افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق گلی میں ٹرانسفارمر تبدیل کرکے اس کا لوڈ چیک کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ ٹرانسفارمر  پھٹنے سے اس کا تیل قریب کھڑے لوگوں پر گر گیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں میں دو لائن مین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ادویات اور عملہ دستیاب نہیں تھا جس کے باعث شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -