خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہوگئی کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد اتنی زیادہ ...
خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہوگئی کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں کے باعث  21 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جب کہ چار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -