عید پر طالبان نے ایک اور ضلع فتح کرلیا
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے افغانستان میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ایک اور ضلع فتح کرلیا۔
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق عید کے تیسرے روز (جمعرات کو) ضلع غازی آباد کو فتح کرلیا گیا۔ صبح کے وقت کی گئی کارروائی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز، انٹیلی جنس سنٹر سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غازی آباد ضلع میں کابل انتظامیہ کے 80 فوجیوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے طالبان کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا جب کہ باقی فوجی فرار ہوگئے۔ کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔