طالبہ خدیجہ صدیقی حملہ کیس، ملزم شاہ حسین جیل سے رہا ہوگیا

طالبہ خدیجہ صدیقی حملہ کیس، ملزم شاہ حسین جیل سے رہا ہوگیا
طالبہ خدیجہ صدیقی حملہ کیس، ملزم شاہ حسین جیل سے رہا ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے والے  ملزم شاہ حسین جیل سے رہا ہوگیا۔

شاہ حسین خدیجہ صدیقی کا کلاس فیلو اور پیپلزپارٹی کے رہنما کا بیٹا ہے۔شاہ حسین نے 3 مئی 2016کو خدیجہ صدیقی پر چھریوں کے 23 وار کئے تھے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 5سال قید کی سزا سنائی تھی۔مقدمہ کے مطابق خدیجہ اپنی چھوٹی بہن کو شملہ پہاڑی کے قریب سکول سے لینے گئی، ڈیوس روڈ پر شاہ حسین نے اس پر چھریوں سے حملہ کر دیا اور 23 وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ٹرائل مکمل ہونے پر شاہ حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 29 جولائی2017 کو 7 سال قید کی سزا سنا ئی تھی۔تاہم اپیل میں سیشن عدالت نے شاہ حسین کی سزا دو سال کم کرکے پانچ  سال کر دی۔ جون 2018ءمیں لاہور ہائی کورٹ نے سزا ختم کر کے شاہ حسین کو بری کر دیا، تاہم جنوری2019ء میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا بریت کا حکم ختم کرکے اس کی 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔سزا مکمل ہونے پر شاہ حسین کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -