اوکاڑہ میں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے کی شوہر کی کوشش ناکام، گرفتار کرلیا گیا
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے قصبہ بگوان پور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا، تاہم پولیس کی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔