کم کارڈیشین کی باتھ روم میں بہن کیساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماڈل و میڈیا پرسنیلٹی کم کارڈیشین کی باتھ روم میں لباس پہننے میں بہن سے مدد لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 43سالہ کم کارڈیشین سیاہ رنگ کا نیم عریاں لباس پہننے میں مشکل پیش آ رہی ہوتی ہے، جس پر وہ اپنی40سالہ بہن کلوئی کارڈیشین کو مدد کے لیے بلا لیتی ہیں۔
جب کلوئی کارڈیشین، کم کارڈیشین کا لباس درست کر رہی ہوتی ہے، وہ اس کی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کر دیتی ہے۔ کم کارڈیشین انسٹاگرام سٹوری میں پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں کہتی ہے کہ ’’بہنیں بالکل یہی کچھ کرتی ہیں۔‘‘ وہ ہنستے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ ’’میں اپنے باڈی سوٹ کی تصویر نہیں بنا سکتی۔‘‘
ویڈیو میں کلوئی کارڈیشین کہتی ہے کہ ’’یہ سب کچھ ہے جو لڑکیاں باتھ روم میں طویل وقت تک کرتی رہتی ہیں۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کم کارڈیشین اور کلوئی کارڈیشن بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئیں جہاں ممبئی میں انہیں رکشہ پر سواری کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔