ویرات کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ سامنے آگئی ، کس مضمون میں کتنے نمبرز حاصل کیے ؟ جانئے

Jul 22, 2024 | 06:28 PM

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا پر میٹرک کی ایک مارک شیٹ وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ مارک شیٹ سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہے۔مارک شیٹ کے مطابق ویرات نے 2004 میں بھارت کے پشچشم وہار  کے  saviour convent نامی سکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا ہے۔


مارک شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے انگلش کے مضمون میں سب سے زیادہ مارکس سکور کیے لیکن ساتھ ہی دیگر مضامین میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مارک شیٹ  کے مطابق  ویرات نے سب سے کم مارکس ریاضی اور سائنس میں سکور کیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے saviour convent سے ہی  12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، اس سے قبل 9 جماعت تک کوہلی وشال بھارتی پبلک سکول میں تعلیم حاصل کرتے رہے۔  

مزیدخبریں