حیدر آباد میں شدید گرمی 9 افراد کی جان لے گئی

Jul 22, 2024 | 09:31 PM

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید گرمی سے شہری بےحال ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مختلف علاقوں سے 9 لاوارث لاشیں ملی ہیں، تمام ہلاکتیں گرمی کی وجہ سے ہوئیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود سے ایک، نارا جیل سے ایک اور تھانہ مارکیٹ کی حدود سے 2 افراد کی میتیں ملی ہیں۔تین میتیں سول ہسپتال، تھانہ حالی روڈ اور تھانہ فورٹ کی حدود سے ملی، جنھیں مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

معراج ایدھی کے مطابق دو مزید لاوارث افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملی ہے، تمام میتیں حیدرآباد سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں۔

مزیدخبریں