سیاسی تبدیلی پا ک ،بھارت تعلقات متاثر نہیں کریگی :کرشنا

سیاسی تبدیلی پا ک ،بھارت تعلقات متاثر نہیں کریگی :کرشنا
 سیاسی تبدیلی پا ک ،بھارت تعلقات متاثر نہیں کریگی :کرشنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(کے پی آئی )پاکستان کی سیاسی صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں سے پاک بھارت تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔ غیرملکی دورے سے واپسی پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیرخا رجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ ہم پاکستان میں پیش آنے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس ملک میں سیاسی استحکام قائم ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے سیاسی حالات پاک بھارت تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونگے۔کرشنا کا کہنا تھا پاکستان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اس سے ہمارے باہمی تعلقات متاثر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے چہرے تبدیل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا اور دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -