عاصمہ جہا نگیر نے راولپنڈی بار میں داخلہ کی پابندی چیلنج کر دی

عاصمہ جہا نگیر نے راولپنڈی بار میں داخلہ کی پابندی چیلنج کر دی
عاصمہ جہا نگیر نے راولپنڈی بار میں داخلہ کی پابندی چیلنج کر دی

  



لاہور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ایسے وکلاءجنہوں نے ملک ریاض کا کیس لڑ نے کی حامی بھر کر کیس واپس کر دیا وہ ملک ریاض کی طرف سے دی گئی فیس بھی واپس کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز پر ملک ریاض کا مقدمہ لڑنے کے لئے بریف کیس لینے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنڈی بار کی طرف سے بار میںمیرے داخلے پر پابندی کے اقدام کی میں مذمت کرتی ہوں اور راولپنڈی بار کے صدر کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ دن اور تاریخ بتائیں اور پھر مجھے بار میں آنے سے روک کر دکھائیں۔

مزید : لاہور