وکلاپر پابندیا ں معطل ،28جون کو یو م یکجہتی عدلیہ منا ئیں گے:پاکستان با ر کونسل

وکلاپر پابندیا ں معطل ،28جون کو یو م یکجہتی عدلیہ منا ئیں گے:پاکستان با ر کونسل
وکلاپر پابندیا ں معطل ،28جون کو یو م یکجہتی عدلیہ منا ئیں گے:پاکستان با ر کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان بار کونسل نے 28 جون کو عدلیہ سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کرتے ہوئے واضہح کیا ہے کہ بار کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ عدلیہ کے ادارے کے ساتھ کھڑی ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلاءنمائندہ کنونشن کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اختر حسین نے کہا کہ اہم معاملات کے حوالے سے وکلاءکوآرڈ ینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کے علاوہ کسی اورمتوازی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔کسی بھی بار کی طرف سے کسی بھی وکیل پر لگائی گئی پابندی کی کوئی حیثیت نہیں لہذا ایسی کسی بھی پابندی کے اقدام کو معطل کرتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے کہا کہ اگر کسی نے عدلیہ کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو ہم اپنے ادارے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے وکلاءاپنے ایجنڈے بار رومز میں لے کر ہرگز نہ آئیں۔

مزید :

لاہور -