ایک کرسی کیلئے پا نچ امیدوار
اسلام آباد (جی این آئی) جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزارت عظمیٰ کےلئے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مخدوم شہاب الدین، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار مہتاب عباسی اور جمعیت علماءاسلام (ف) کی جانب سے مولانا فضل الرحمن شامل ہیں۔