توہین عدالت کیس ، زاہدبخاری نے ملک ریاض کی معاونت کا اعلان کردیا

توہین عدالت کیس ، زاہدبخاری نے ملک ریاض کی معاونت کا اعلان کردیا
توہین عدالت کیس ، زاہدبخاری نے ملک ریاض کی معاونت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زاہد حسین بخاری نے توہین عدالت کیس میں ملک ریاض کی معاونت کرنے کا اعلان کردیاہے ۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حسین بخاری نے پابندی کے خلاف عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کے لیے وکالت کرنا ملزم اور وکیل کا حق ہے ، عدالت میں ملک ریاض کی معاونت کروں گا اور دیگر مقدمات میں ملک ریاض کی وکالت کروں گا۔اُنہوں نے وکلاءپر بار کی پابندیوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردیاہے۔

مزید :

اسلام آباد -