حکمران اتحاد کی طرف سے راجہ پرویز اشرف وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران اتحاد نے پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے راجہ پرویزاشرف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہرمشکل دور میں اتحادی جماعتوں نے جمہوریت کی بقاءکے لیے حکومت کاساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی سوچ کے برعکس عدالت کے فیصلے کے خلاف کوئی تصادم نہیں کیااور سید یوسف رضا گیلانی نے عدالت کو کو تسلیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے تاہم یہ سب کا فرض ہے کہ عوام جو بھی فیصلہ کریں وہ سب کو قبول ہو نا چاہیے۔