چیف جسٹس بحریہ ٹاﺅن کے کیس سننے والے بنچ سے الگ ہوگئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری بحریہ ٹاﺅن کے تمام کیسز سے الگ ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ان کا بحریہ ٹاﺅن کے کیس سننے والے بنچ میں بیٹھنا مناسب نہیں ہے تاہم ان کو علیحدہ ہوجانا چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک ریاض نے ان کا نام لے کر عدلیہ پر الزام لگائے ہیں اس لیے وہ بحریہ ٹاﺅن کے تما م کیسز سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔