راجہ پرویز اشرف کا الطاف حسین کو ٹیلی فون ، حمایت پر شکریہ اداکیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نامزد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیاہے اور اپنی گفتگو کے دوران حمایت پر راجہ پرویز اشرف نے الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز الطاف حسین نے اُس وقت کے نامزد وزیراعظم مخدوم شہاب الدین کو فون کرکے مبارکباددی تھی اور عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کراچی کے حالات پر توجہ دینے کی درخواست کی تھی ۔