پنجاب اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن خواتین اراکین کے اپنی ’عزت ‘ بچانے کیلئے مظاہرے

پنجاب اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن خواتین اراکین کے اپنی ’عزت ‘ بچانے کیلئے ...
پنجاب اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن خواتین اراکین کے اپنی ’عزت ‘ بچانے کیلئے مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں ساتھی اراکین کی تضحیک پر احتجاج کیلئے اپوزیشن کی خواتین مال روڈ پر پہنچ گئیں اور حکومتی اراکین نے وزیراعلیٰ سے انصاف مانگ لیا ۔ احتجاج کرنے والی حکومتی خواتین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے سپیکر سے انصاف مانگتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گی۔حکومتی خواتین نے محمودہ چیمہ پر جوتا پڑنے کیخلاف اسمبلی کی کارروائی سے واک آﺅٹ کیا اور اسمبلی کی سیڑھیوں پر وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اپوزیشن رکن ثمینہ خاور حیات کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ اپوزیشن کی خواتین نے پیپلز پارٹی کی ساجدہ میر کی قیادت میں مال روڈ پر فیصل چوک میں مظاہرہ کیا جس میں حقوقِ نسواں کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اورسو ل سوسائٹی نے بھی شرکت کی ۔ ان خواتین نے صوبائی حکومت خاص طور پر وزیراعلیٰ اور وزیر قانون کیخلاف نعرہ بازی کی۔ دھرنے سے ٹریفک جام ہو گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -