تیزاب پھینکنے کاکیس، تین ہفتوں کی سماعت ،ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین پر تیزاب پھینکنے کے ملزم کو تین ہفتوں کی سماعت کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دومرتبہ سزائے موت سنادی ہے ۔ملزم جاوید نے کچھ ہفتہ قبل ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیاتھا جس کادہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاتھااور تین ہفتے کی سماعت کے بعد آج عدالت نے ملزم جاوید کو اُس کی موجودگی میں دو مرتبہ موت کی سزا سنادی ۔