کا بل حملے میں حقانی نیٹ ورک ملو ث ہے :جنر ل ایلن

کا بل حملے میں حقانی نیٹ ورک ملو ث ہے :جنر ل ایلن
کا بل حملے میں حقانی نیٹ ورک ملو ث ہے :جنر ل ایلن

  



کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ کابل میں ہوٹل پر حملے میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے جس کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔جنرل ایلن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوٹل پر حملہ طالبان کے اتحادی حقانی نیٹ ورک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جہاں سے یہ معصوم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں بیٹھ کر افغانستان کی خودمختاری میں مداخلت کر رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی