لندن ‘طالبہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے

لندن ‘طالبہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف نے کہا ہے کہ لندن میں قتل ہونے والی طالبہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، سفارت خانے کا متعلقہ شعبہ اس کیس کی مکمل پیروی کر رہا ہے شہزادہ نواف نے سعودی محکمہ بہبود اور قانونی امور کے حکام کو طلب کیا ہے اور ان سے طالبہ کے کیس کی مناسب انداز میں پیروی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی حکام مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور انھیں ہر ممکن مدد مہیا کی جائے گی اور قاتلوں کو سخت سزا دلائیں گے انہوں نے سعودی عرب میں مقتولہ کے بھائی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور ان کے خاندان کے ساتھ اس سانحہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ سفارت خانہ مقتولہ کی میّت کو جلد سے جلد سعودی عرب واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے برطانوی حکام نے سعودی طالبہ کے ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...