اسرائیلی فوج کا رہنماوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ شروع

اسرائیلی فوج کا رہنماوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ شروع

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین میں ”حماس“کے خلاف صہیونی فوج کے کریک ڈاو¿ن کے بعد ان جماعت کے رہ نماو¿ں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق شمالی رام اللہ میں عارورہ کے مقام پر حماس رہ نما صالح العاروری کے مکان کو غیرقانونی قرار دے کراسے فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے،العارروی خاندان کے ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے العاروری کے مکان کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے، خیال رہے کہ صالح العاروری کو صہیونی حکومت نے ترکی میں جلا وطن کررکھا ہے۔ وہ کئی سال سے وطن واپس نہیں آسکے ہیں،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ العارورہ قصبے اور اس کے آس پاس اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی العارورہ ٹاو¿ن میں داخل ہوئے اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی رات کے وقت کیے گئے اس آپریشن میں سڑکوں کی روشنیاں بھی بند کردی گئی تھیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...