شامی صدر کے بھائی طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر، تصویر ٹویٹر پر جاری کردی گئی

شامی صدر کے بھائی طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر، تصویر ٹویٹر پر جاری کردی گئی

دمشق(این این آئی)شامی صدر بشارالاسد کے بھائی ماہرالاسد کی طویل روپوشی کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں وہ مشہور گلوکارجارج وسوف کے ساتھ نظرآرہے ہیں،رپورٹس کے مطابق ماہرالاسد گزشتہ کئی سال سے میڈیا میں سامنے نہیں آئے اور گذشتہ سال ان کے بارے میں یہ افواہ بھی پھیلی تھی کہ وہ دارالحکومت دمشق میں ایک سکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر بم حملے میں مارے گئے ہیں۔ماہرالاسد شامی فوج میں بریگیڈئیر جنرل ہیں اور ان کی جارج وصوف کے ساتھ تصویر لبنان کے ایک ٹیلی ویڑن پیش کار نیشان دیرہاروتیونیان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس پیش کار نے ٹویٹر صفحے پر لکھا کہ میں نے یہ تصویر چار روز قبل جارج وسوف اور بریگیڈئِر جنرل ماہرالاسد کے ساتھ بنائی تھی۔

وہ گذشتہ چار سال سے میڈیا میں نہیں ہیں،وسوف لبنانی ٹی وی پیش کار نی شان دیرہاروتیونیان کے پروگرام میں گذشتہ ہفتے مہمان تھے۔تاہم اس تصویر کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج وسوف گذشتہ ہفتے کے روز دمشق میں صدر بشارالاسد کی قیام گاہ پر گئے تھے اور انھوں نے اس طرح صدر کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...