شاہ عبداللہ کی مصر آمد عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

شاہ عبداللہ کی مصر آمد عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

 قاہرہ(ثناءنیوز)سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ میں نئے منتخب صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلایا۔مصری اور سعودی رہنماووں نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ، وزیر مالیات، سیکیورٹی حکام اور محکمہ سراغرسانی کے سابق سربراہ شہزادہ بندر بن سلطان بھی سعودی فرمانروا کے ہمراہ سعودی عرب آئے تھے ۔واضح رہے کہ مسلح افواج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں گذشتہ سال جولائی میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے سعودی عرب اور دوسری خلیجی ریاستوں نے مصر کو اربوں ڈالرز کی مالی امداد دی۔

شاہ عبداللہ نے اسی ماہ کے آغاز میں عبدالفتاح السیسی کی بطور صدر کامیابی کے سرکاری اعلان کے بعد انھیں سب سے پہلے مبارک باد کا پیغام بھِیجا تھا اور مصر کو معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

یادرہے کہ عبدالفتاح السیسی سابق صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں سعودی دارالحکومت الریاض میں دفاعی اتاشی تعینات رہے تھے۔پھر وہ ترقی کرتے ہوئے مبارک دور میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ بنا دیے گئے تھے اور ڈاکٹر محمد مرسی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بعض سینیر جرنیلوں کو سبکدوش کرکے انھیں آرمی چیف بنا دیا تھا لیکن انھوں نے ملک کے جمہوری طور پر پہلے منتخب صدر کوعوامی مظاہروں کے بعد برطرف کردیا تھا۔اب ڈاکٹر مرسی اور ان کی سابقہ جماعت اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنان اور مرکزی قائدین پابند سلاسل ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...