یوکرائن کا بحران‘ اوباما کی اولانڈ اور انجیلا مرکل سے مشاورت

یوکرائن کا بحران‘ اوباما کی اولانڈ اور انجیلا مرکل سے مشاورت

پیرس(آن لائن)مشرقی یورپی ملک یوکرائن میں سیاسی بحران اور اس کے مشرق میں جاری خونریز جھڑپوں کے پس منظر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب امریکی صدر باراک اوباما اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے آپس میں مشورے کیے۔ پیرس میں فرانسیسی صدر کے دفتر کے بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو میں اوباما اور اولانڈ نے اتفاق کیا کہ روس کو یوکرائن کے بحرانی حالات میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاو¿س کے مطابق بعد ازاں امریکی صدر نے ٹیلی فون پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے بھی گفتگو کی۔ اس مشاورت کے بعد کہا گیا کہ اوباما، اولانڈ اور میرکل نے اس بارے میں اتفاق کیا کہ اگر روس نے یوکرائن میں کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات نہ کیے تو اسے یورپی ملکوں اور امریکا کی طرف سے نئی پابندیوں کی صورت میں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...