عراق ،آیت اللہ علی سیستانی کا نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ

عراق ،آیت اللہ علی سیستانی کا نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ

بغداد(آن لائن)عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ علی سیستانی نے وزیراعظم نوری المالکی پر بہ انداز دیگر تنقید کرتے ہوئے ایک مو¿ثر اور فعال نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔جنوبی شہر کربلا میں ان کے نمائندے احمد الصافی نے جمعہ کو ان کا پیغام پڑھ کر سنایا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ''انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے سیاسی بلاکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک فعال حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا عمل شروع کریں۔ایسی حکومت جس کو وسیع تر قومی حمایت حاصل ہو، وہ ماضی کی غلطیوں سے گریز کرے اور تمام عراقیوں کے بہتر مستقبل کے لیے نئے در وا کرے۔

مزید : عالمی منظر


loading...