عراق میں آیت اللہ سیستانی کا نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ
بغداد(ثناءنیوز)عراق کے سر کردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ علی سیستانی نے وزیر اعظم نوری المالکی پر بہ انداز دیگر تنقید کرتے ہوئے ایک موثر اور فعال نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی شہر کربلا میں ان کے نمائندے احمد الصافی نے گذشتہ روز ان کا پیغام پڑھ کر سنایاجس میں انھوں نے کہا کہ ''انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے سیاسی بلاکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک فعال حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا عمل شروع کریں۔ ایسی حکومت جس کو وسیع تر قومی حمایت حاصل ہو، وہ ماضی کی غلطیوں سے گریز کرے اور تمام عراقیوں کے بہتر مستقبل کے لیے نئے در وا کرے۔