حلب میں اہم کمانڈر سمیت حزب اللہ کے 17افراد ہلاک

حلب میں اہم کمانڈر سمیت حزب اللہ کے 17افراد ہلاک

                                                ادمشق(ثناءنیوز)شام کے شہر حلب میں باغیوں کے خلاف لڑائی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر وائل عبدو سمیت کم سے کم 17افراد ہلاک ہو گئے ۔ اسی شہر میں الخالدیہ کالونی میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں میں اسدی فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے "القلمون" میں حوش عرب، عسال الورد اورمزارع رنکوس کا باغیوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے سرکاری فوج اور انقلابی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ بشارالاسد کی فورسز کو حزب اللہ اور دوسرے گروپوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز باغیوں نے سرکاری فوج اور حزب اللہ کا ایک مشترکہ حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

 باغیوں کے جوابی حملے میں حزب اللہ کے تین افرادہلاک ہو گئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...