چین کے ساورن ویلتھ فنڈ اور 2 بڑے سرکاری بینکوں میں 5 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

چین کے ساورن ویلتھ فنڈ اور 2 بڑے سرکاری بینکوں میں 5 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں ...

بیجنگ (اے پی پی) چین کے ساورن ویلتھ فنڈ اور 2 بڑے سرکاری بینکوں میں 5 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چین کے نیشنل آڈٹ آفس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن بینک آف چائنا اور ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ بینک آف چائنا نے اثاثوں کی فروخت، قرضوں کے اجراءمیں قوانین کی خلاف ورزی کی اور آڈٹ کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں جبکہ آئی سی آئی نے بیرون ملک سرمایہ کاری رسک کنٹرول اور مالیاتی انتظامات میں بھی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ آئی سی سی آئی 2007ءمیں قائم کیا گیا جبکہ 2012ءمیں اس کے اثاثے 575 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے اور اس نے 2012ءمیں تجارتی شواہد کے بغیر ہی 9 ملین ڈالر کی ادائیگی کی جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : کامرس


loading...