حکومت نے 3سالہ مدت کے اجارہ سکوک بانڈز جاری کردیئے

حکومت نے 3سالہ مدت کے اجارہ سکوک بانڈز جاری کردیئے

کراچی (اکنامک رپورٹر)حکومت نے 49ارب 53کروڑ 37لاکھ روپے کے 3سالہ مدت کے اجارہ سکوک بانڈز جاری کردیئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے 20جون کو مقامی مارکیٹ میں 3سالہ مدت کے 49ارب 53کروڑ 37لاکھ روپے کے مالیتی اجارہ سکوک بانڈز جاری کردیئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے پرائمری ڈیلرز سے 3سالہ مدت کے اجارہ سکوک بانڈز کی فروخت کے لیے 113ارب 72کروڑ روپے کی پیشکشیں طلب کی تھیں ۔تاہم پرائمری ڈیلرز کی جانب سے 49ارب 53کروڑ 37لاکھ روپے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں ۔مرکزی بینک نے سخت مانیٹری پالیسی کے تحت مذکورہ بانڈز 49اب 53کروڑ 37لاکھ روپے کی موصول ہونے والی پیشکشیں قبول کرلیں ۔ذرائع کے مطابق ان بانڈز کے اجراءسے حاصل شدہ رقم پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد موٹروے کی تعمیرے کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی ۔اقتصادی ماہرین کے مطابق اسلامی بانڈز کے اجراءسے ملک میں اسلامی بینکنگ انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

مزید : کامرس


loading...