لاہورر چیمبر اور یونیڈوکلین ٹیکنالوجی اننوویشنز کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرینگے

لاہورر چیمبر اور یونیڈوکلین ٹیکنالوجی اننوویشنز کو فروغ دینے کے لیے مل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) نے پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر میں کلین ٹیکنالوجی اننوویشنز کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر میں ایک ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح، سابق صدر میاں مظفر علی، نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر برائے یونیڈو محمد مطلوب حان، چیئرپرسن پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر مدثر اسرار، پروگرام آفیسر سنٹر ماحلویاتی تبدیلی و ترقی، انعم راٹھور، ڈائریکٹر ندیم احمد، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رُکن میاں زاہد جاوید اور سابق ایگزیکٹو رکن رحمت اللہ جاوید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ محمد مطلوب خان نے اجلاس کے شرکاءکو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ایس ایم ای سیکٹر کو بہترین موقع حاصل ہوا ہے جس سے انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیےکیونکہ اس وقت انہیں توانائی کے بحران اور اس کی زیادہ قیمتوں جیسے مسائل درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز تھرمل ذرائع سے حاصل ہونے والی مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہوسکے پاکستان میں بائیوماس اور متبادل ذرائع سے وافر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان روزانہ پچاس ہزار سے پچپن ہزار ٹن سولڈ ویسٹ پیدا کرتا ہے جس سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -