نیشنل ریفائنری نے پی ایس او کو جیٹ فیول کی فراہمی روک دی

نیشنل ریفائنری نے پی ایس او کو جیٹ فیول کی فراہمی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی) رقم کی عدم فراہمی پر نیشنل ریفائنری نے پی ایس او کو جیٹ فیول کی فراہمی روک دی،پی ایس او ترجمان نے بتایاکہ کراچی ایئرپورٹ پر تیل کا ذخیرہ تقریباً ختم ہوچکاہے ، پی ایس او ترجمان کے مطابق نیشنل ریفائنری کی جانب سے تقریباً یومیہ ساڑھے تین سو ٹن جیٹ فیول فراہم کیا جاتا ہے لیکن عدم ادائیگی کے باعث سپلائی نہ مل سکی، ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو تیل خریداری کی مد میں 7 ارب روپے دینے ہیں۔
، پی ایس او کا کہنا تھا کہ اگر ریفائنریز پی ایس او کو فوری طور پر جیٹ فیول فراہم کریں تو کراچی ایئر پورٹ پر ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے سے بچ سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -