ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

ممبئی (اے پی پی) ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلہ میں کمی کا سلسلہ مسلسل چوتھے ہفتے سے جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز بھارتی روپے کی قدر میں 0.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور بھارتی روپے کی قدر 60.85 روپے فی ڈالر رہی۔ سرمایہ کاروں کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس


loading...