سپین اقتصادی ترقی میں اضافہ کیلئے آمدنی پر ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد کرے

سپین اقتصادی ترقی میں اضافہ کیلئے آمدنی پر ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد کرے

میڈرڈ (اے پی پی) سپین اقتصادی ترقی میں اضافہ کیلئے آمدنی پر ٹیکس کی شرح کم کر کے 12.5 فیصد کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کے تحت 2015ءاور 2016ءکے درمیان انکم ٹیکس کی شرح کو کم کر کے 12.5 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 32 ہزار 600 ڈالر سالانہ آمدنی والے حضرات پر ٹیکس کی شرح میں 23.5 فیصد کمی کی جائے گی۔ حکومت نے بڑی کمپنیوں کے کارپوریٹ ریٹس کو 2016ءمیں 30 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا فیصلہ ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...