صومیہ خان کی نئی آڈیو البم”شادی جھولے لعل دی“ ریلیز

صومیہ خان کی نئی آڈیو البم”شادی جھولے لعل دی“ ریلیز
صومیہ خان کی نئی آڈیو البم”شادی جھولے لعل دی“ ریلیز

  


 لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر اپنی نئی البم”شادی جھولے لعل دی“ ریلیز کر دی ہے جس کے شاعر سید کبیرشاہ کاظمی ہیں۔اس آڈیو البم کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔صومیہ خان نے اس بارے میں کہا مجھے حضرت لعل شہبازسے دلی عقیدت ہے اور میں ہر سال ان کے عرس میں بھی شرکت کرتی ہوں ۔یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ اپنی آواز کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کروں۔البم ریلیز ہوتے ہی اسے بہت پسند کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سید کبیر کاظمی نے بہت ہی اچھا کلام لکھا ہے اورآڈیو البم کی کامیابی میں ان کا بہت عمل دخل ہے۔ میں جلد ہی اپنے نئے البم پر بھی کام شروع کررہی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...