پی بی اے نے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس وصولی ناممکن قراردیدی

پی بی اے نے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس وصولی ناممکن قراردیدی

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کوناممکن قراردیدیا۔ موجودہ بنکاری نظام میں ایسا کوئی طریقہ کارموجود نہیں۔فنانس بل دوہزار چودہ کے مطابق بینکوں کو بطورودہولڈنگ ایجنٹ، ٹیکس دہندہ اورنہ دہندہ کی تفریق کرتے ہوئے، ٹیکس دہندگان کی جانب سے رقم نکلوانے پراعشاریہ تین فیصد اورٹیکس نہ دہندہ گان کی جانب سے رقم نکلوانے پر اعشاریہ پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنا ہے۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی کیلئے بینکاری نظام میں بڑی تبدیلی کرنا ہوگی۔ تمام بینکوں کی ہربرانچ کواکاو?نٹ ہولڈرز کے درمیان ٹیکس دہندہ اور نہ دہندہ کی تفریق کرکے،،، الگ الگ شرح پر ٹیکس کٹوتی کرنا ہوگی جو ناممکن ہے۔

پی بی اے کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے سے نہ صرف بچتوں کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ معیشت کی دستاویزی پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

مزید : کامرس


loading...