کینیڈا میں افراط زر کی شرح اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کینیڈا میں افراط زر کی شرح اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا میں افراط زر کی شرح 2.3 فیصد کے ساتھ اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کینیڈا کے شماریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح اضافہ کے ساتھ 2.3 فیصد رہی جو کہ گذشتہ 27 ماہ کے دوران ملک میں افراط زر کی بلند ترین شرح ہے جبکہ اپریل میں افراط زر کی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا میں اپریل میں ریٹیل سیلز 1.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 38.54 ارب ڈالر رہیں جو کہ توقعات سے دوگنا زائد ہیں۔   

مزید : کامرس


loading...