حکومت کی نئی ٹیکسٹائل پالیسی تعطل کا شکار‘جولائی میں پیش کیجائے گی

حکومت کی نئی ٹیکسٹائل پالیسی تعطل کا شکار‘جولائی میں پیش کیجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)نئی ٹیکسٹائل پالیسی تعطل کا شکار ہوگئی، وفاقی سیکریٹری کا کہنا ہے پالیسی جون کے بجائے جولائی میں پیش کی جائے گی۔وفاقی سیکریٹری برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری رخسانہ شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پیش کی جانے والی ٹیکسٹائل پالیسی میں حکومت کی ترجیح انفراسٹراکچر کی بہتری اور انسانی وسائل کی ترقی پر ہے، اس کے علاوہ برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹ بائنگ ہاوسز بھی قائم کیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی افرادی قوت کو بڑھانے عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لئے آگہی اور ہنر مندوں کی تربیت کے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ جبکہ مختلف شہروں میں گارمنٹس یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -