پولٹری کی صنعت میں 10 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی‘اعدادوشمار

پولٹری کی صنعت میں 10 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی‘اعدادوشمار

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں پولٹری کی صنعت 10 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کررہی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں پولٹری کی صنعت پر 200 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ شعبہ کی سالانہ شرح نمو سے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات کی عکاسی ہوتی ہے۔ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ پولٹری کی صنعت دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے جبکہ شہریوں کو سستے گوشت اور انڈوں کی فراہمی میں بھی شعبہ کا کردار قال تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گوشت کی روزبروز بڑھتی ہوئی ضروریات صرف پولٹری کی صنعت کے سہارے ہی پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے کیونکہ چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ پی پی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کےلئے پولٹری کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...