مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا

کراچی (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس اٹھائیس ڈالراضافے پر، مقامی صرافہ بازارمیں بھی فی تولہ نو سو روپے مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ قیمت انچاس ہزارپانچ سو روپے ہوگئی۔عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی اورخام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ، فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں فوری اضافہ نہ کئے جانے کے امکان پر سونے کے سودوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ فی اونس سونا اٹھائیس ڈالراضافے سے تیرہ سو نو ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کا اثرمقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا جہاں دس گرام سونے کی قیمت سات سو اکہترروپے اضافے سے بیالیس ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔ فی تولہ سونا بھی نو سو روپے اضافے سے اننچاس ہزار پانچ سو روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...