صوبیہ خان نے فلم ”جوارگر“کی شوٹنگ مکمل کرادی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صوبیہ خان نے مری پشتوفلم ”جوارگر“کی شوٹنگ مکمل کرادی ۔انہیں شاہدخان پرڈکشنزکی مذکورہ فلم میںہیروئن کے کردارمیںکاسٹ کیاگیاہے۔وہ دوہفتے قبل فلم کی شوٹنگ کے لئے یونٹ کے ہمراہ مری گئی تھیں۔فلم کے ہدایتکارارشدخان ہیں۔ دیگرکاسٹ میں شاہد خان ،چنبیلی ،دلبرمنیر،جہانگیرجانی ،ممتازبیگ ،شہزاداورعمردرازشامل ہیں۔صوبیہ خان نے بتایا کہ فلم میںانکابہت خوبصورت کردارتھاجسے پرفارم کرکے انہیںبہت اچھالگاجس میں اخلاقی قدروں کی بھی پاسبانی کی گئی ہے۔انہو ںنے دیگرمناظرکے علاوہ مری کی مختلف لوکیشنزپر گانوں کی عکسبندی کرائی ۔انکاکہناتھاکہ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ مکمل کرادی ہے ۔اب وہ ایک سی ڈی فلم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیںجوکہ آج مکمل ہوجائے گی اوروہ کل لاہورواپس پہنچیں گی۔فلم کی نمائش عیدالفطرکے موقع پرپاکستان کے علاوہ افغانستان اوردبئی میںہوگی۔