شہروز سبزوار اور صنم چوہدری کی ڈرامہ سیریل”بنت حوا“کی ریکارڈنگ جاری
لاہور(فلم رپورٹر)شہروز سبزوار اور صنم چوہدری کی ڈرامہ سیریل”بنت حوا“کی ریکارڈنگ کراچی میں تیزی سے جاری ہے۔ڈائریکٹر عاصم علی کے میگا پراجیکٹ میں ساجد حسن بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہونگے۔نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل”بنت حوا“کے حوالے سے صنم چوہدری نے ”پاکستان“کو بتایا کہ اس میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں ناظرین کو میرا رول مدتوں یاد رہے گا۔میں اور شہروز سبزواری اس وقت تیسرے پراجیکٹ میں اکھٹے کام کرہے ہیں اور ہم دونوں کو مزید ڈراموں میں مرکزی کردار وں کی آفر ہے۔صنم چوہدری نے کہا کہ ہم دونوں کی جوڑی مسلسل مقبول ہو رہی ہے۔