سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی بڑی بہن کی رسم قل

سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی بڑی بہن کی رسم قل

لاہور (فلم رپورٹر) ’’ ایکسپریس نیوز ‘ ‘کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ( سی ای او ) اورپاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی یوسف بیگ مرزا کی بڑی بہن کی رسم قل بعد نماز مغرب ان کی رہائشگاہ 131-A، اپرمال روڈ پرادا کی گئی۔ یوسف بیگ مرزا کی بہن گزشتہ روزکچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔ مرحومہ کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیاگیاتھا۔ شوبز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے ’سی ای او‘ کی بڑی بہن کے انتقال پرگہرے رنج کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...