اداکارہ ریجا علی کی ذاتی ڈرامے میں کام سے معذرت

اداکارہ ریجا علی کی ذاتی ڈرامے میں کام سے معذرت
اداکارہ ریجا علی کی ذاتی ڈرامے میں کام سے معذرت

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریجا علی نے اپنے ذاتی ڈرامے میں کام سے معذرت کرلی ۔ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر عرفان خان نئی سیریل بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں جس آ غاز ستمبر میں ہوگا ،مجھے ڈرامے میں اہم کردار کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے معذرت کرلی کیونکہ انہی تاریخوں میں میں کسی اور کا ڈرامہ کررہی ہوں جس کا معاہدہ پہلے سے ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے چند روز پہلے ہی تین نئے ڈراموں میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن کی ریکارڈنگ جلد شروع ہوگی۔ریجا علی نے مزید کہا کہ کراچی میں رہتے ہوئے لاہور کو ہی یاد کرتی رہتی ہوں۔ عرفان خان نے بتایا کہ نئی سیریل کا سکرپٹ مکمل ہوگیا اور ان دنوں کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...