سجل علی اور فیروز پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان

سجل علی اور فیروز پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان
سجل علی اور فیروز پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی اور ماڈل فیروز اپنے بارے میں پھیلائیجانے والی افواہوں سے پریشان ہیں تاہم دونوں نے بھرپور انداز سے تردید کی ہے۔فیروز عمائمہ ملک کے بھائی اور معروف اداکار و ماڈل ہیں جو ان دنوں کمرشل اور ڈراموں میں بھی کام کررہے ہیں۔ان کی سجل علی سے دوستی اور شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔دعا ملک کی شادی میں دونوںزیادہ وقت ساتھ ساتھ تھے اور دیر تک اکٹھے ڈانس بھی کرتے رہے اس موقع پر بھی کئی لوگ باتیں کررہے تھے لیکن دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے بارے جس طرح کی باتیں کررہے ہیں ان میں صداقت نہیں ہے ۔سجل علی نے کہا ہمارے درمیان بہت زیادہ انڈر سٹینڈنگ اور ہم بہت ہی اچھے دوست ہیں لیکن ہمارا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فیروز نے بتایا کہ ہم دونوں نے ایک ڈرامے ” چپ رہو“ میں بھی اکٹھے کام کیا ہے ۔ہمارے بارے میں جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے۔ہماری صرف دوستی ہے۔اس بارے میں عمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں اور اس کے علاوہ ان کے درمیان کچھ نہیں ہے۔

مزید : کلچر


loading...