ماہ نور فلم”مولا وے “میں معمر رانا کی ہیروئین بنیں گی

ماہ نور فلم”مولا وے “میں معمر رانا کی ہیروئین بنیں گی
ماہ نور فلم”مولا وے “میں معمر رانا کی ہیروئین بنیں گی

  


لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ،پرفارمر اور ماڈل ماہ نور معمر رانا کی ہیروئین بنیں گی۔انہیں ڈائریکٹر شاہد رانا نے اپنی فلم”واہ مولا“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا ہے جس میں ارباز خان،آئمہ خان اور دیگر فنکار بھی کام کررہے ہیں۔اس بارے میں ماہ نور نے”پاکستان“کو بتایا کہ مجھے اس سے پہلے بھی فلموں کی آفرز ہو رہی تھیں لیکن میں کسی اچھی پروڈکشن کے انتظار میں تھی۔شاہد رانا کے ساتھ پہلی بار کام کروں گی ۔فلم کی کہانی بہت اچھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...