ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے’’ یونین کو نسل ڈے ‘‘ منایا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے گزشتہ روزمختلف ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے’’ یونین کو نسل ڈے ‘‘ منایا گیا۔مختلف ٹا ؤنز انتظامیہ نے شہر بھر کی حساس یونین کونسلز میں 1167مقامات پر ڈینگی سرویلینس کی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا۔تفصیل کے مطا بق داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے77، سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے15، اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے 270، واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے41،را وی ٹا ؤن انتظامیہ نے27، شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے492 اور عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے 245 حساس مقامات کو چیک کیا ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آج اتوار ڈے منائے گی۔