تعلیم یافتہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہے:پروفیسروارث شاہین
لاہور(پ ر)تعلیم یافتہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ،وطن عزیر کا بہتر مستقبل کا انحصار نئی نسل پر ہے وطن عزیز کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ دینا ہو گا ان خیالا ت کااظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکز ی صدر پروفیسر وارث علی شاہین نے جامعہ نعیمیہ میں طلباء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو فروغ دے کر ملک و قوم کو ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ملکی ترقی اورخوشحالی تعلیم کے فروغ میں ہی مضمرہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں انہوں نے مزیدکہا کہ وطن عزیز کو عالمی برادری میں نمایاں مقام دلوانے کیلئے قوم کے ہرفرد کوکردار اداکرناہوگا ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے دینی مدارس کا کردار انتہائی اہمیت کا ہے ۔