سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عبدالحفیظ مکی
لاہور (سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے اور مولانا قاری محمد رفیع وجھوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی بدترین درندگی ہے۔ بڑی تعداد میں مردوخواتین کو شہید و زخمی کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کے تمام بااثر ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی کرتے ہوئے اس خونی سازش کو بے نقاب کیا جائے
انہوں نے سانحہ کے شہداء کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔