ڈی سی او کی ہدایت پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈا ؤن

ڈی سی او کی ہدایت پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈا ؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرگزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر تے ہوئے494دکانوں پر چھاپے ما رے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر56دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ50ہزار3سوروپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ4افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی نہ کر نے دی جائے گی ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈا ؤن جا ری رکھے گی۔